اشاعتیں

 دلِ مردہ دل نہیں ہے اسے زندہ کر دوبارہ، کہ یہی ہے امتوں کے مرضِ کہن کا چارہ۔۔۔ مرضِ کہن کہتے ہیں ایسے مرض کو جو بہت پرانا ہو چکا ہو، جس پر ہر دوا بے اثر ہو چکی ہو اور جس سے شفایابی کی امید ماند پڑ چکی ہو۔۔ المختصر ہر وہ مرض جو لاعلاج ہو چکا ہو اس کا علاج ہے۔۔۔ ہر وہ دل جو اپنے ربّ کی یاد سے غافل ہے مردہ ہے، اور ہر ہو دل جو اپنے ربّ کی یاد سے منور ہے زندہ ہے۔۔۔ تو علامہ صاحب کے شعر کا سادہ سا مفہوم یہ سمجھ میں آتا ہے کہ اگر آپ کو کوئی بھی ایسی پریشانی (مرض) لاحق ہے ، جس کا آپ کی نظر میں کوئی حل ہی ممکن نہیں ہے (لاعلاج ہے)۔ تو ایسے میں اپنے ربّ سے رجوع کر لیں۔۔ پروردگار کی یاد سے دل کو زندہ کر لیں۔۔ تمام معاملات سنور جائیں گے۔۔ کیوں کہ جس دل میں اللّٰه پاک کا جلوہ ہوتا ہے وہاں مایوسی نہیں ہوتی۔۔ اور جہاں اُمید ہو وہاں کوئی نہ کوئی راستہ نکل ہی آتا ہے۔ وہ کسی شاعر نے یوں بھی تو لکھا ہے کہ ۔ سارے امراض میرے اب کے شفاء پائیں گے، میری تیری یاد کو لقمان بنا بیٹھا ہوں۔۔ اس شعر کو اگر عشق حقیقی کے حوالے سے دیکھا جائے تو مَن و عَن وہی مطلب نکلتا ہے جو علامہ صاحب کے شعر کا تھا۔۔۔

منہ دکھائی

 منہ دکھائی اُس نے بہت پیار سے اپنی دلہن کا گھونگھٹ اُٹھایا، اور لبوں پہ سجے خوشگوار تبسم کے ساتھ خوشبوؤں میں رچی اپنی حور کو دیکھا۔ بے اختیار اُس کے لبوں پر ما شاء اللّٰہ کا وِرد جاری ہوا تو یاد آیا کہ ابھی ایک اور رِیت بھی نبھانی ہے۔ سو اپنی شیروانی کی جیب سے چھوٹی سی مخملی ڈبیہ نکال لی، اور اُسے کھول کر اپنی دلہن کے سامنے کر دیا۔ میں اِس بے پناہ حسن کی ستائش کے قابل کچھ نہیں رکھتا ہوں لیکن یہ تحفہ کہ اِک رِیت بھی ہے، اور اِس کی قدر بھی بڑھ جائے گی اگر آپ قبول کر لیں تو۔ اور اُس نے دیکھا کہ اُس ماہ رُو کے پنکھڑیوں سے ہونٹ وا ہوئے اور ایک معصوم تبسم رُونما ہوا اور اس نے اُس پُر نور چہرے کا احاطہ کر لیا۔ اور اِک ادا سے اُس نے اپنا ہاتھ آگے کر دیا۔ گویا شرفِ قبولیت بخش دیا ہو۔ اُس نے بڑے ارمان سے وہ سنگِ مرمر سا تراشا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لے کر وہ انگوٹھی اُس کی مخروطی انگلی میں پہنا دی۔ ایک نظر اُس ہاتھ اور انگلی میں پہنائی ہوئی انگوٹھی کو دیکھا اور پھر اُس کے ہاتھ کو چُوم لیا۔ اور ایک خوشگوار سنسی دونوں نے اپنے اندر تک محسوس کی۔ بڑی مشکل سے اُس نے الفاظ جوڑے اور مخاطب ہوا۔ "مجھے یہ...

محرومی

 کیا لکھوں؟ کہاں سے شروع کروں۔۔؟ لفظ بھی تو منہ موڑے بیٹھے ہیں۔۔ اور میں تو جیسے کسی معصوم سے بچے کی طرح سہم کر اپنے آپ میں سمٹ گیا ہوں۔۔ حالات، جذبات اور احساسات۔۔۔ زندگی پر کس حد تک اور کیسے اثر انداز ہوتے ہیں۔ اِس بات کی حقیقت کا مشاہدہ کیا ہے میں نے۔۔ گو کہ یہ مشاہدہ پہلی بار نہیں ہوا ہے مجھے۔۔ لیکن اپنی نوعیت اور اہمیت کے اعتبار سے یہ منفرد رہا ہے۔ اب تو ہر آن ہی ڈَھ جانے کا خوف ہے، ہِراس ہے کہ کہیں کچھ اور بھی نہ کھو دوں۔ یا کہیں خود سے ہی دستبردار نہ ہونا پڑ جائے۔۔ میرے نزدیک ناممکن کچھ بھی نہیں۔۔ سب کچھ ممکنات میں سے ہے۔ لیکن اب زندگی کے اِس مقام پر لگتا ہے کہ شاید جو نقصان اُٹھا چکا ہوں میں۔۔ اُس کی بھرائی ناممکن ہے۔ وقت کی بڑی اہمیت ہے، ہر ہر لمحہ قیمتی ہے۔ اور اسی لیے سب لوگ وقت کے ساتھ بھاگ دوڑ میں مصروف ہیں۔۔ کہ کہیں وقت آگے نہ نکل جائے اُن سے۔ لیکن میں چاہ رہا ہوں کہ کسی طرح یہ وقت نکل جائے۔ میں آنکھیں مُوند لوں۔۔ اور یہ بُرا سپنا میرے خیال و خواب سے نکل جائے۔۔  انسان کیا کیا سوچتا ہے،کیا کیا پلان کرتا ہے، خوش گمانی کا بھی اگر کوئی سکیل ہوتا تو انسانوں میں بڑی ٹک...

میرا کچھ تو رشتہ ہے تُجھ سے

آج پھر دل میں اِک کسک جاگی۔ تیری دید کی خواہش نے سر اُبھارا، اور میں نکل پڑا تُجھے ایک نظر دیکھنے کی حسرت کا مارا۔ تیرے گھر کے سامنے وہی بڑے برگد کے درخت کے موٹے تنے کے پیچھے چھپ کر تیرا ٹیرس میں آنے کا انتظار۔ کہ کب تم ٹیرس میں آؤ اور مجھے تمہاری ایک جھلک نصیب ہو۔ انتظار۔۔۔ کٹھن انتظار۔ کبھی کبھی یہ انتظار کتنا جان لیوا ہوتا ہے نا۔۔؟؟ اور پھر شاید میری حالت پہ آسمان نے کُڑھنا شروع کر دیا۔ سورج نے غم سے آنکھیں مُوند لیں۔ اور بادل جانے کہاں سے میرا دُکھ بٹانے آ گئے، اور دل کھول کر رونے لگے۔ بارش کے قطرے برگد کے پتوں سے پھسلتے ہوئے میرے سر پر ٹپکنے لگے۔میں نے بادل کو دیکھنے کے لیے منہ اوپر کیا تو بارش کے قطروں نے جیسے میرے چہرے کو، میری آنکھوں کو اور میرے لبوں کو چُوم لیا ہو۔ جانے ساون کو میری بے بسی پر رونا آیا تھا یا میری آرزوؤں کا بھرم مقصود تھا۔ کہ اُسی وقت تُم نے بھی بارش کے قطروں کو اپنی ہتھیلی پر روکنے کے لیے پہلے اپنی ہتھیلی کو باہر نکالا اور پھر خود ٹیرس پر آ گئیں۔ بارش کے قطروں نے تمہارے چہرے کو، آنکھوں کو اور لبوں کو چُوم لیا۔ اور بارش کے قطرے تمہارے...

تخیّل کی دنیا

کیا زندگی کے جھمیلوں سے دور بھی کوئی ٹھکانہ ہے؟ کیا زندگی رکاوٹوں اور بے بسی کے سوا بھی کچھ ہے؟ کیا یہ جو دعوے کرتے پھرتے ہیں کہ زندگی خوبصورت ہے، انہوں نے کبھی زندگی کا خوبصورت چہرہ دیکھا بھی ہے؟؟ اگر ہاں! تو کب کہاں اور کیسے؟؟؟ ماں کی گود سے لے کر قبر تک کبھی انسان کی کسی لغزش پر زندگی کو رحم نہیں آیا، ہمیشہ ہی انسان کو دُکھ پہنچا، اور زندگی ہی کی مرہونِ منت پہنچا۔ ڈبویا مجھ کو ہونے نے، جو نہ ہوتا تو کیا ہوتا۔ زندگی جیسے شادی ہی ہے روح اور جسم کی۔ زندگی کے بارے میں شادی کا خیال اِس لیے آیا کہ مشہور محارورہ ہے کہ شادی کا لڈّو۔ جس نے کھایا وہ بھی پچھتایا، اور جس نے نہ کھایا وہ بھی پچھتایا۔ یہی زندگی کے بارے میں بھی ہے۔ زندگی کا یوں لے سکتے ہیں کہ (اگر روح اور جسم کی بحث کو نہ چھیڑیں تو) جس کو کم زندگی ملی وہ بھی پچھتایا اور جس کو زیادہ ملی وہ بھی۔ "کچھ اور مہلت ملتی تو میں بہت کچھ اچھا کر لیتا" "عمر بڑھتی گئی، حوصلے پست ہوتے گئے" پچھتاوا۔ مایوسی۔ اور زیادہ پچھتاوا۔۔ اور زیادہ مایوسی۔۔ لیکن یہ پچھتاوا، یہ مایوسی کیوں؟؟؟ ،یادِ  مـاضـی  عـذاب ...

گفتگو

‏بعض اوقات آپ کا ربّ نہیں چاہتا کہ آپ اپنے دکھ لوگوں سے بیان کریں۔ اِس لیے آپ کے غم خوار لوگوں کو آپ سے دور کر دیا جاتا ہے۔ کیونکہ وہ چاہتا ہوتا ہے کہ آپ اپنے سارے غم بس اُسی کے سامنے روئیں۔  🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹 ‏انسان جب تک خود کو نہ جان لے، پہچان نہ لے۔۔ اپنی منزل اور مقصدِ حیات سے واقفیت ممکن نہیں۔ اپنی ذات سے آگہی اپنے خالق کی عبدیت کی طرف پہلا قدم ہے۔ 🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹 ‏عام کوئی بھی نہیں ہوتا۔ ہر انسان کسی نہ کسی کپیسٹی میں۔ کسی نہ کسی سنیریو میں بہت اہم ہے۔ 💕۔ آپ بھی۔ میں بھی۔ سو نہ کبھی خود کو ڈی ویلیو کریں نہ دوسروں کو۔ اگر ہو سکے تو اپنا دنیا میں آنے کا مقصد تلاش کریں۔ 🌺۔ 🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹 ‏آوارہ گرد کو اِس سے کوئی مطلب نہیں کہ گلی بند ہے کھلی ہے۔ اُس کو بس قدموں کی جُنبش سے دھول اُڑانے سے مطلب ہے۔ سو وہ حاصل ہو جانا ہے۔ 🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹 ‏ہر انسان اپنی ذات کے اندر بہت گہرا ہوتا ہے۔ کسی بھی انسان کو مح...

عقیدہ اور یقین (کورونا اسپیشل)

آج کل کورونا وائرس کی جو وباء پُھوٹی ہے اُس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہوا ہے۔ دنیا کے ہر کونے سے روتے بلکتے لوگوں کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں جو اِس وباء کی وجہ سے اپنے پیاروں کو کُھو رہے ہیں، اور کھو بھی ایسے رہے کہ آخری رسومات تک میں شریک نہیں ہو سکتے۔ دنیا کے تقریباً ہر مذہب سے وابستہ اہلِ عقیدہ اور اہلِ عقیدت لوگ اپنے اپنے طریقے اور روایت کے مطابق اِس آفتِ ناگہانی سے پناہ مانگ رہے ہیں، اور اپنے گناہوں کی معافی کے طالب ہیں۔ وہ جو کل تک طاقت و اقتدار کے نشے میں مست پھرتے تھے، جو خود کو اِس کرہ ارضی کا خدا ماننے لگے تھے آج وہ سر بھی نِگوں ہیں۔ آسرا ڈھونڈتے پِھر رہے ہیں کہ کہیں کوئی پناہ مِل جائے۔ شہر کے شہر ویران نظر آتے ہیں۔ انسان انسان سے گریزاں ہیں۔ قیامت سے پہلے قیامت کا سماں ہے۔ جہاں جہاں بھی یہ وباء پہنچی پہلے تو اِسے بے احتیاطی کہا گیا کہ فلاں کی وجہ سے آ گئی ہے، ایسا نہ ہوا ہوتا تو ایسا ہوتا۔ اُس کے بعد آزمائش اور آخر میں اِس کو پروردگار کی طرف سے عذاب کہا گیا۔ کہ ربّ ناراض ہو گیا ہے ہم سے اِس لیے ہم پر وباء کی صورت میں یہ عذاب مسلط ہوا ہے۔ سو ساری دنیا رُوٹھے ر...