گفتگو
بعض اوقات آپ کا ربّ نہیں چاہتا کہ آپ اپنے دکھ لوگوں سے بیان کریں۔
اِس لیے آپ کے غم خوار لوگوں کو آپ سے دور کر دیا جاتا ہے۔
کیونکہ وہ چاہتا ہوتا ہے کہ آپ اپنے سارے غم بس اُسی کے سامنے روئیں۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
انسان جب تک خود کو نہ جان لے، پہچان نہ لے۔۔ اپنی منزل اور مقصدِ حیات سے واقفیت ممکن نہیں۔
اپنی ذات سے آگہی اپنے خالق کی عبدیت کی طرف پہلا قدم ہے۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
عام کوئی بھی نہیں ہوتا۔
ہر انسان کسی نہ کسی کپیسٹی میں۔
کسی نہ کسی سنیریو میں بہت اہم ہے۔ 💕۔
آپ بھی۔
میں بھی۔
سو نہ کبھی خود کو ڈی ویلیو کریں نہ دوسروں کو۔
اگر ہو سکے تو اپنا دنیا میں آنے کا مقصد تلاش کریں۔ 🌺۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
آوارہ گرد کو اِس سے کوئی مطلب نہیں کہ گلی بند ہے کھلی ہے۔
اُس کو بس قدموں کی جُنبش سے دھول اُڑانے سے مطلب ہے۔
سو وہ حاصل ہو جانا ہے۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
ہر انسان اپنی ذات کے اندر بہت گہرا ہوتا ہے۔
کسی بھی انسان کو محض اُس کی باتوں سے یا شکل صورت دیکھ کر مکمل جان لینے کا دعویٰ کر دینا عبث ہے۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
کوئی بھی تحریر آدھی سوچ اور آدھی بھرائی ہوتی ہے۔
بھرائی اِس لیے کہ اُس سوچ کو سمجھا جا سکے۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
حقیقتاً بُرا کوئی بھی نہیں ہوتا۔
بس کچھ لوگ ہماری ٹائپ کے نہیں ہوتے۔
اور جب پہلے سوچ اور بعد میں رویے میں فرق ملتا ہے تو ہم دکھی ہو جاتے ہیں۔
سو ہو سکے تو ایسے لوگوں سے کنارہ کرنا ہی بہتر ہے۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
خوشیاں بانٹنا بہت سعادت کی بات ہے۔
اور کسی کی خوشی میں خوش ہونا انسانیت ہونے کی دلیل ہے۔ 💕۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
جس دل میں ایثار ہو گا۔
وہاں بغض کے لیے کوئی جگہ نہیں ہو گی۔
اور جس دل میں بغض نہ ہو، وہ مکاری اور منافقت سے پاک ہوتا ہے۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
ضرورت کی دوستی۔
ضرورت کا پیار۔
اور ضرورت کی رشتے داری۔
آج کل کا انسان دوسرے انسانوں سے خلوص بھی حسبِ ضرورت ہی رکھتا ہے۔
شاید ہم یہ بھول گئے ہیں کہ انسان "ضروری ہیں،"
"ضرورت نہیں۔"
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
دل کے رشتوں میں سماعت سے پرے اور نظر سے اوجھل کچھ نہیں ہوتا۔ 💕۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
گھر بنانا، بنائے رکھنا، اور اُس کی حفاظت کرنا
ایک ڈیفالٹ فنکشن ہے انسان کے اندر۔
جب کہ کسی کا گھر اُجاڑنا تھرڈ پارٹی ڈیفائنڈ فنکشن ہے۔ انسان کا اپنا نہیں ہوتا۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
ہنسنے والوں کو ہر کوئی اپنی مُسکان دے دیتا ہے۔
لیکن رونے والے کو کوئی اپنے آنسو اپنا کندھا پیش نہیں کرتا۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
برسوں کی عمر میں زندگی تو ہم چند لمحات کی ہی جیتے ہیں۔
اور یہ چند لمحات خود شناسی کے ہوتے ہیں۔
جب انسان اپنی ذات کو پہچانتا ہے کہ وہ کیا ہے۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
کسی سے اپنا راز کہنا حماقت ہے۔
اور کسی کا راز رکھنا سعادت ہے۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
حوصلہ اتنا ہے، کہ
ہر بڑی سے بڑی مصیبت خوش دلی سے جھیل سکتا ہوں۔
اور حساس اتنا ہوں، کہ
کسی بیمار کی تکلیف کا پڑھ کر بھی آنکھوں سے آنسو نکل آتے ہیں۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
میں دیکھتا ہوں۔ کہ
کوئی کسی کو عزت اِس لیے نہیں دیتا کہ وہ انسان ہے۔
لوگ عزت کسی کی بھی ویلیو کو دیتے ہیں۔
کہ کوئی اُن کے کتنے کام آ سکتا ہے۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
زندگی ہمیشہ اپنے وضع کئے اصولوں پر نہیں گزر سکتی۔
پیچھے ہٹنا پڑتا۔
کبھی نہ کبھی، کہیں نہ کہیں مصلحت ضرور آڑے آتی ہے۔ 💔۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
حادثے اچانک سے ہی ہوتے ہیں۔
کبھی پیشگی اطلاع دے کر نہیں آتے۔
اور یہ انسان ہی ہے جو اکثر سب کچھ سہہ جاتا ہے۔
برداشت کر لیتا ہے، اور پھر بھول بھی جاتا ہے۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
میں اکثر جب ادھورا ہوتا ہوں تو مکمل محسوس کرتا ہوں۔
اور اکثر پوری بات کہہ دینے میں مطلب ادھورا چھوڑ جاتا ہوں۔۔۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
کتنا عجیب ہے نا۔
کہ ایک آرزو کے لیے دل ہزار داستانیں بُنتا ہے۔
آرزو پھر بھی پوری نہیں ہوتی، اور اِس کی وابستگی میں محض داستانیں ہی رہ جاتی ہیں۔ 💔۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
چھوٹی چھوٹی باتوں پہ جان سے پیارے لوگوں سے ناراضگیاں پال لینا خود اپنے ساتھ ظلم ہوتا ہے۔
اور تھوڑی یا طویل ناراضگی کا اختتام بہت سے خوشگوار اور خوبصورت لمحوں کے ضیاع پر ہوتا ہے۔ 💔۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
جہاں چاہتیں ہوں۔
وہاں گِلے شکوے ضرور ہوتے ہیں۔
اور اگر گِلے شکوے نہیں ہیں تو پھر وہاں چاہت نہیں ہے، آرزو کا بھرم ہے۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
ہر وہ رشتہ جس کی بنیاد جذبات پر رکھی گئی ہو، بنا اذیت کے نامکمل رہتا ہے۔۔۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
مجھے ایک بات سمجھ نہیں آتی۔
کہ اکثر لوگ کہتے ہیں وہ دل کے صاف ہیں لیکن زبان کے کڑوے۔
جب کہ میں مانتا ہوں اور دیکھا بھی ہے کہ دل سے پیارے لوگوں کا اخلاق بہت اچھا ہوتا ہے۔
بدتمیزی کرنے والوں کے ساتھ بھی کڑواہٹ سے بات نہیں کرتے۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
موسمی تغیر ہو، تو ہم مناسب کپڑوں کے انتظام سے اپنے جسم کو موسمی اثرات سے بچا لیتے ہیں،
لیکن جب زمانہ تغیر کی لپیٹ میں ہو، تو ہم کردار کو بچانے کے لیے مناسب انتظام نہیں کرتے، اور اِس تحریک کا حصہ بن جاتے ہیں۔ 😞۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
مجھے آج تک یہ تجربہ نہیں ہوا کہ کسی کو میں نے عزت دی ہو تو میری عزت کم ہو گئی ہو اِس سے۔ 💕۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
انسانوں کی آدھی دنیا خود کو دوسروں پر برتر ثابت کرنے میں مصروف ہے۔
اور باقی آدھی دنیا پہلے والی آدھی دنیا کو کمتر ثابت کرنے میں۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
خاص ہونا عام سی بات ہے۔
ہاں، غیر معمولی ہونا خاص بات ہے۔
اور عام ہونا کوئی بات نہیں ہے۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
بعض اوقات ہم کسی ایسے گھمبیر مسئلےمیں اُلجھ جاتے ہیں جس کا حل کسی عام بات میں ہوتا ہے، لیکن ہم مسئلےکی نوعیت کو سمجھتےہوئےعام باتوں کو نظر انداز کر جاتے ہیں۔
اور پھر اکثر ہمیں اُس مسئلےکا حل وہ شخص نکال کہ دیتا ہےجس کا شمار ہمارےنزدیک عقل وفہم کی کسی لسٹ میں نہیں ہوتا۔
اور پھر اکثر ہمیں اُس مسئلےکا حل وہ شخص نکال کہ دیتا ہےجس کا شمار ہمارےنزدیک عقل وفہم کی کسی لسٹ میں نہیں ہوتا۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
کچھ لمحے زندگی میں ایسے آتے ہیں جو ہم ساری عمر جیتے رہتے ہیں۔
جیسے کھونٹی سے بندھا کوئی جانور، رسی کی پیمائش تک ہی دنیا گھوم سکتا ہے۔
ایسے ہی ہم بھی اُن لمحوں کی حد تک پابند ہو جاتے ہیں۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
زندگی کے ہر جذبے، ہر احساس کا خلاصہ انسان کی بے بسی ہے۔
کوئی غم ہو، یا خوشی ہو۔
کوئی آفت ہو، محبت ہو۔
ایک ذرہ بھر بساط کے بعد انسان بے بس ہو جاتا ہے۔
میرے لیے یہ بے بسی اللّٰہ ربّ العزت کے خالق و مالک ہونے کا یقین ہے۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
ہمارے سامنے کوئی اپنا دل بیان کرنے کو کھول دے تو ہم لوگ دل چسپی تو بہت لیتے ہیں دوسروں کے حالات جاننے میں۔
لیکن عبرت نہیں لیتے۔ 💔۔
لیکن عبرت نہیں لیتے۔ 💔۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
ہر شر خیر کی طرف دھکیلتا ہے۔
اور ہر خیر سے شر خوبصورت اور دلفریب نظر آتا ہے۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
بے لوث ہو کر کسی مجبور کی مدد کرنا باعثِ اجر اور باعثِ سکون عمل ہے۔
اپنے اردگرد کا خیال رکھیں۔
بے شک جو کچھ ہمارے پاس ہے، اُس میں اللّٰہ پاک نے اپنے بے کس بندوں کا بھی حصہ رکھا ہے۔
اپنے اردگرد کا خیال رکھیں۔
بے شک جو کچھ ہمارے پاس ہے، اُس میں اللّٰہ پاک نے اپنے بے کس بندوں کا بھی حصہ رکھا ہے۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
میری ایک اچھی عادت یہ ہے۔
کہ میں کچھ غلط ہو جانے پر افسوس کرنے اور پچھتانے پر زیادہ وقت ضائع نہیں کرتا۔
بلکہ آگے بڑھ جاتا ہوں۔
غلطی کو مان لیتا۔
اور بگاڑ کو سدھارنے کی کوشش کرتا ہوں۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
کسی فیصلے پر عمل کرنا اتنا مشکل نہیں ہوتا
جتنا مشکل فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔
جتنا مشکل فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
جن لوگوں کے لیے دل میں بغض ہو۔
اُن کے اچھے کام کو بھی جب بغض کی چھاننی سے دیکھا جاتا ہے تو کوئی نہ کوئی بال نکل ہی آتا ہے۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
کبھی بھی کسی کا بھی اتنا اثر نہیں لینا چاہیے کہ اُس کی بات کو پتھر پہ لکیر اور حرفِ آخر مان لیا جائے، کیونکہ انسانوں کے اس جہاں میں کوئی بھی سچ پورا سچ نہیں ہوتا۔
کوئی بھی سچ محض معلومات یا علم کی حد تک ہی سچ ہوتا ہے، اِس سے سوا سب جھوٹ ہے۔
کوئی بھی سچ محض معلومات یا علم کی حد تک ہی سچ ہوتا ہے، اِس سے سوا سب جھوٹ ہے۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
جستجو کی تپش۔
سپنوں سے نکل کر راہِ عمل پر چلنے سے ہی محسوس ہوتی ہے۔
ورنہ تو ہر خواب پیارا ہے۔
ہر آرزو باعثِ مسرت ہے۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
کتنا سکون ملتا ہے۔
کچھ لوگوں کے خیال سے۔
پر یقین جانیں یہ بھی وقتی ہے۔
کچھ عرصے یا مدت بعد یہ سب وہم و گمان ہو جانا ہے۔
سب فانی ہے، باقی صرف اللّٰہ ربّ العزت کی ذات ہے۔ 💕۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
اگر آپ خوبصورت لوگوں کی محفل اختیار کرتے ہیں۔
تو آپ کے افکار میں بہار کا موسم رہتا ہے۔
اور یہ خوبصورت کردار کے خوبصورت لوگ ہیں۔
اور اِسکے برعکس اگر آپ کے افکار ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں تو اپنی محفل کی طرف توجہ دیں۔ کہیں وہاں کچھ کمی تو نہیں۔
تو آپ کے افکار میں بہار کا موسم رہتا ہے۔
اور یہ خوبصورت کردار کے خوبصورت لوگ ہیں۔
اور اِسکے برعکس اگر آپ کے افکار ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں تو اپنی محفل کی طرف توجہ دیں۔ کہیں وہاں کچھ کمی تو نہیں۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
جوں جوں صبر بڑھتا جاتا ہے۔
دل کا سکون بھی بڑھتا جاتا ہے۔ 💕۔
دل کا سکون بھی بڑھتا جاتا ہے۔ 💕۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
زندگی ہے کہ ریشم کا الجھا ہوا دھاگہ ہے، کوئی سرا ملتا ہی نہیں۔
سلجھاؤں کیا خاک اِس کو 😣۔
سلجھاؤں کیا خاک اِس کو 😣۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
غرض مخلص بھی ہوتی ہے۔
عام دنیا میں بے غرض تو کوئی بھی نہیں ہے، ہر انسان کسی نہ کسی غرض میں ہی زندگی کے جھمیلوں میں اُلجھا ہے۔
اگر یہ غرض آپ کو انسانیت کے رُتبے سے نہیں گراتی، تو یہ مخلص غرض ہے۔ 💕۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
کچھ لوگ ہوتے ہیں جو منزل کے سکون کو ترجیح دیتے ہیں۔
راستہ جیسے تیسے بھی کَٹ جائے، پرواہ نہیں کرتے۔
اور کچھ لوگ راستے کے سکون کو بہت جانتے ہیں۔
منزل بھلے سکون میں ملے نہ ملے۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
زندگی آزمائش ہے۔
دارِ فانی ہے۔۔۔
آخرت کی ابدی کامیابی یا ناکامی کے لیے۔۔۔
اور ہم آرام طلبی اور سکون پسندی میں اِس زندگی کو آسائشوں سے بھرتے رہتے ہیں۔
مصروفِ عمل رہتے ہیں اُس کام کے لیے جو چند لمحے بھی ہمیں میسر رہے نہ رہے۔
کچھ پتہ نہیں۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
بعض اوقات ہم کسی کی یاد میں بہت دور نکل جاتے ہیں۔
اتنا دور۔۔۔ کہ اگر کوئی بات سوچنا یا کرنا چاہیں تو الفاظ بھی تھکے تھکے سے لگنے لگتے ہیں۔ 🥀۔
اتنا دور۔۔۔ کہ اگر کوئی بات سوچنا یا کرنا چاہیں تو الفاظ بھی تھکے تھکے سے لگنے لگتے ہیں۔ 🥀۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
زندگی پل بھر کا قصہ ہے۔
جو لمحے گزارنے پڑ جائیں، جیسے کسی کا انتظار، تو ایک ایک پل شمار ہوتا ہے۔
اور گزری زندگی پر نظر پڑ جائے تو کچھ پل کا لگتا ہے سب کچھ۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
اُمید وہ روشن ستارہ ہے جس کی مدد سے آپ تاریک سے تارک رات سے بھی کامران نکل آتے ہیں۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
مجھے کسی کا دل توڑ کر حق پر ہونے کی بڑائی نہیں چاہیے۔
اگر کسی کا دل ٹوٹنے سے بچتا ہے تو میں غلط ہی صحیح ہوں۔ 💕۔
اگر کسی کا دل ٹوٹنے سے بچتا ہے تو میں غلط ہی صحیح ہوں۔ 💕۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
یقین جانیے کوئی کسی سے کم نہیں ہے۔
نہ ہی دنیا میں ایک خوبی یا صلاحیت ہےجس کی بنا پر سب پرکھا جائے۔
ہر انسان کو کوئی نہ کوئی وصف بخشا گیا ہے۔
جو اُس کے اچھے اعمال سےاپنے اوجِ کمال کو پہنچتا ہے۔
سب برابر ہیں ربّ کے یہاں۔
اگر کمزور ہیں تو اپنے اعمال کی وجہ سے۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
میں گئی باتوں کا افسوس اِس لیے بھی نہیں کرتا۔
کہ مجھے آج ہو رہی باتوں کی زیادہ فکر لاحق ہے۔
جو چلا گیا سو چلا گیا۔
جو ہے وہ اہم ہے۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
ہر بیماری کا علاج ہے۔
ہر زخم کا مرہم ہے۔
ہر ہجر کا وصال ہے۔
ہر تاریکی میں روشنی ہے۔
ہر وسوسے میں اُمید ہے۔
اور
ہر امتحان میں کامیابی ہے۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
جب ہم کسی سے ملتے ہیں تو اُس کی شخصیت کے آئینے میں خود کو دیکھتے ہیں، اگر اچھا دِکھے، تو وہ شخص ہمیں اچھا لگتا ہے۔
اسی طرح الفاظ کا بھی آئینہ ہوتا ہے، کسی سے بات کر کے ہی پتہ چل جاتا ہے کہ کون کتنا اچھا ہے۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں