میرا کچھ تو رشتہ ہے تُجھ سے
آج پھر دل میں اِک کسک جاگی۔ تیری دید کی خواہش نے سر اُبھارا، اور میں نکل پڑا تُجھے ایک نظر دیکھنے کی حسرت کا مارا۔ تیرے گھر کے سامنے وہی بڑے برگد کے درخت کے موٹے تنے کے پیچھے چھپ کر تیرا ٹیرس میں آنے کا انتظار۔ کہ کب تم ٹیرس میں آؤ اور مجھے تمہاری ایک جھلک نصیب ہو۔ انتظار۔۔۔ کٹھن انتظار۔ کبھی کبھی یہ انتظار کتنا جان لیوا ہوتا ہے نا۔۔؟؟ اور پھر شاید میری حالت پہ آسمان نے کُڑھنا شروع کر دیا۔ سورج نے غم سے آنکھیں مُوند لیں۔ اور بادل جانے کہاں سے میرا دُکھ بٹانے آ گئے، اور دل کھول کر رونے لگے۔ بارش کے قطرے برگد کے پتوں سے پھسلتے ہوئے میرے سر پر ٹپکنے لگے۔میں نے بادل کو دیکھنے کے لیے منہ اوپر کیا تو بارش کے قطروں نے جیسے میرے چہرے کو، میری آنکھوں کو اور میرے لبوں کو چُوم لیا ہو۔ جانے ساون کو میری بے بسی پر رونا آیا تھا یا میری آرزوؤں کا بھرم مقصود تھا۔ کہ اُسی وقت تُم نے بھی بارش کے قطروں کو اپنی ہتھیلی پر روکنے کے لیے پہلے اپنی ہتھیلی کو باہر نکالا اور پھر خود ٹیرس پر آ گئیں۔ بارش کے قطروں نے تمہارے چہرے کو، آنکھوں کو اور لبوں کو چُوم لیا۔ اور بارش کے قطرے تمہارے...