اشاعتیں

اُداسی سے اُکتاہٹ تک

‏کبھی کبھی عجیب اُکتاہٹ سی ہو جاتی ہے۔ چاہ کر بھی کچھ لکھنے کو دل نہیں کرتا۔ اگر شمار کروں تو اِس اُکتاہٹ نے میری زندگی کے بے شمار لمحے قتل کئے ہیں۔ دعویٰ دائر کر دوں تو پہلی پیشی پر سزائے موت ہو جائے اِسے۔ خیر۔ کبھی وہ بھی وقت تھا جب اِس اُکتاہٹ کا نام اُداسی ہوا کرتا تھا۔ اور اِس اُداسی پر بھی شاعری ہوتی تھی۔ کبھی خود لکھی جاتی تھی، تو کبھی انتخاب کر لی جاتی تھی۔ لیکن مزاج کا یہ موسم منایا بھرپور جاتا تھا۔ مجھے یاد ہے، میرے اُداسی کے اعلان پر یار دوست مُسکرا دیا کرتے تھے۔ ایک سے بڑھ کر ایک لطیفہ دھرتے تھے ماحول خوشگوار کرنے کو۔ اور میری حالت بد مست مئے نوش کی سی ہوتی جو گھومتے دماغ کے ساتھ مئے خانے کے دھواں دھواں ماحول میں سب سے زیادہ سمجھدار اور پُروقار نظر آنے کی کوشش کر رہا ہو۔ اُداسی کا موسم سب سے زیادہ گراں اُس صورت میں ہوتا تھا، جب میرا سر درد پکڑ لیتا تھا۔ شاعری کو تو نئی جہت ملتی ہی تھی، ساتھ میں اُداسی کا سُرور بھی روح کی گہرائیوں تک اُترتا محسوس ہوتا تھا۔ پھر دور بدلا، اور اُداسی کی جگہ اُکتاہٹ نے لے لی۔ یہ اُکتاہٹ ایسی ہے کہ اِس میں بے دلی ہے، بے ...

آزردگی ہے۔ ملال ہے۔

آزردگی ہے۔ ملال ہے۔ کچھ کھو دینے کا احساس ہے۔ بعض احساس بہت جان لیوا ہوتے ہیں۔ پر بھلے ہی احساس جان لیوا ہوتے ہیں؛ اگر یہ احساس نہ ہوتے تو خوشی کیا ہے، دکھ کیا ہوتا ہے، کوئی سمجھ ہی نہ سکتا۔ کوئی کہنے والا کہتا تھا کہ دھوکے نہ ہوتے تو کوئی اعتبار کرنا نہ سیکھ پاتا۔ حالانکہ دھوکہ تو اعتبار کو توڑنے والی چیز ہے۔ پر بعض چیزیں بعض چیزوں کے لیے لازم و ملزوم ہوتی ہیں۔ جیسے آزردگی کے ساتھ ملال۔ سوچیں وہ احساس کیسا ہو گا جب آپ کو پتہ چلے کہ آپ کے پاس جینے کے لیے گنتی کی چند سانسیں رہ گئی ہیں اور وہ بھی ہر گزرتے لمحے کے ساتھ ختم ہو رہی ہیں۔ وقت کی سب سے بُری خاصیت یہ ہے کہ گُزر جاتا ہے، رُکتا نہیں ہے۔ اور اِس کی سب سے اچھی بات بھی یہی ہے کہ یہ ٹھہرتا نہیں، چلتا رہتا ہے۔ ایک فلسفہ ہے کہ زندگی وقت کی محتاج نہیں ہے۔ ہر انسان اپنا وقت خود بناتا ہے، چاہے اچھا بنائے، چاہے بُرا۔ اور یہ وقت اُس کی زندگی کی ڈیفی نیشن بن جاتا ہے۔ وقت پانی ہے۔ اِس کو جس سانچے میں ڈھالیں گے یہ ڈھل جائے گا۔ ایک فن کار۔ جس نے اپنے فن کے رموز جان کر۔ اپنی گزری ہوئی اور آنے والی سانسوں کی گنتی شمار کرتے ہوئے۔ وقت...

وقت اتا ہے نت نئے بھیس بدل کر، کبھی سال کبھی ماہ کبھی دن بن کر۔۔۔

بہت لوگوں کا کہنا ہے کہ سال بدل جانا نیا آ جانا پرانا چلا جانا محض وقت کا پھیر ہے، نیا کچھ بھی نہیں اِس میں۔ دیکھا جائے تو ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ نہ صبحیں بدلی ہیں نہ شامیں، نہ دھوپ نہ ہوا۔ جیسی ٹھنڈ دسمبر میں تھی ویسی ہی ٹھنڈ جنوری میں بھی ہے۔ سورج جس وقت پر 31 دسمبر کو طلوع ہوا تھا، تقریباً اُسی وقت پر یکم جنوری کو بھی طلوع ہوا۔ تو نیا کیا اِس میں؟؟؟ ہاں! حالات و واقعات ہیں، کہ 2019 کی یادگاریں اور تھیں، اور 2020 کی یادگاریں اور ہونی ہیں۔ کسی نے بچھڑ جانا ہے، تو کوئی نیا شامل ہو جانا ہے زندگی میں۔ سوچتا ہوں کہ زندگی میں یا دنیا کے سبھی روزگار محض وقت کا پھیر ہی تو ہیں۔ جیسے انسان کی زندگی۔ انسان پیدا ہوتا ہے۔ محتاج ہوتا ہے۔ بے بس۔ اُس کے ماں باپ سہارا بنتے ہیں۔ وقت پھیر لیتا ہے۔ جب وہ طاقت پاتا ہے۔ تھوڑا بڑھتا ہے، اور پھر بڑھتا ہی چلا جاتا ہے۔ پھر ایک وقت آتا ہے، جب وہ بھرپور طاقت پا لیتا ہے۔ شہہ زور ہو جاتا ہے، اور لوگ اُس کے آگے بے بس ہو جاتے ہیں۔ لیکن یہ وقت بھی پھیر لے لیتا ہے۔ اور اُس کی طاقت کمزوری میں بدلنے لگتی ہے۔ وہ جُھکنا شروع ہو جاتا ہے۔ بے بسی پھر سے اُس...

میں اکیلا ہوں

کبھی کبھی جی چاہتا ہے کہ میں تنہا ہوں کبھی کبھی میں سوچتا ہوں ،کوئی دنیا کا گوشہ ہو ،جہاں کوئی اور نہ ہو ،میں اکیلا ہوں ،جی چاہے میں ہنسوں ،جی چاہے تو رو دوں ،کوئی تکنے والا نہ ہو ،کوئی سننے والا نہ ہو ،میں اکیلا ہوں ،کسی دریا کا ساحل ہو ،کوئی پربت، کوئی جنگل، کوئی صحرا ایسا ہو ،صرف میں ہوں ،اور کوئی نہ ہو ،میں اکیلا ہوں ،کوئی آہٹ، کوئی دستک، کوئی چاپ نہ ہو ،کوئی سُر نہ ندا ہو ،بس میرے دل کی دھڑکن ہو ،اور میں اکیلا ہوں ،ہے بسی دل میں جو تنہائی کبھی شام ڈھلے یوں میرے سامنے آئے کہ ،کوئی اور نہ ہو میں اکیلا ہوں۔۔۔ فقط میں اکیلا ہوں۔۔۔ اَز قلم: علی احمد صاحب

دل۔ دسمبر اور درد

دل، دسمبر اور درد د" مشترک ہے دل، دسمبر اور درد میں۔ ویسے تو اور بھی بہت کچھ"  ایک سا ہے تینوں میں جو صرف لفظوں کی حد تک نہیں ہے۔ مثلاً یہ تینوں متوجہ کرنے والے ہیں، دھیان کھینچ لینے والے۔ اور یہ سب کچھ اپنے اندر سمو لینے والے ہیں، جو ان کے دام میں آ جائے، پھر اُسے اور کچھ یاد نہیں رہتا۔ اور یہ تینوں بھری دنیا میں تنہائی کا بری طرح احساس دلاتے ہیں، کہ ان کی باتوں میں آکر اچھا بھلا انسان بھی خود کو تنہا محسوس کرنے لگتا ہے۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ دل، دسمبر اور درد صرف غیر شادی شدہ کے لیے ہوتے ہیں، یا پھر اثرانداز زیادہ غیر شادی شدہ پر ہی ہوتے ہیں۔ بظاہر تو یہ بات صحیح معلوم ہوتی ہے کہ شریکِ حیات کی صورت میں کوئی غم گسار ساتھی پاس ہو تو بندہ کسی بات کو خاطر میں ہی کیوں لائے۔ بہت تحقیق کی لیکن میں نہیں نکال پایا وہ نقطہ کہ جس سے واضح ہو کہ ان تینوں میں سے کون زیادہ ظالم یا سخت ہے۔ اگر سامنے موجود نقطے پر اعتبار کیا جائے تو دسمبر ہی ہے۔ لیکن دل نہیں مانتا یہ بات، اور درد اُلٹا سیدھا لکھ کر بھی درد ہی ہے۔ جہاں تک تعلق ہے شاعری کا، دل کا جتنا خاص مقام ہے شاعری میں...

تقوی

میرے بہت سے دوست عالِم ہیں، اسلام جانتے ہیں، سوچ رہا تھا کہ اُن سے پوچھوں کہ کسی نامحرم کو سوچنا جائز ہے اسلام میں؟؟؟ پھر سوچتا ہوں کہ اگر انہوں نے کہہ دیا کہ نہیں تو کیا میں خود کو روک پاؤں گا..؟؟ جتنا میں جانتا ہوں اسلام کو، اسلام کہتا ہے کہ تقوی اختیار کرو، پرہیزگار بنو... قرآن پاک میں آتا ہے جس کا مفہوم ہے کہ "تم پر روزے فرض کیے گئے، تاکہ تم پرہیزگار بن جاؤ"۔ سو اسلام میں مین ٹیلیٹی کا انسانیت کا معیار پرہیزگاری ہے، تقوی ہے.. تقوی اختیار کرنے میں کامیابی ہے مجھے یاد ہے کہ بچپن میں جب روزے رکھنے شروع کیے تھے تو بڑے بزرگ تلقین کرتے تھے کہ کوئی غلط کام نہیں کرنا روزہ رکھ کر، حتی کہ وہ کام جو ہم نے اپنے لیے جائز/حلال کر رکھے تھے وہ بھی حرام ہو جاتے تھے، جھوٹ، غیبت، چغلی، لڑائی، گالم گلوچ، لغو گوئی سب حرام، ناچ گانا دیکھنا، گانے گانا حرام... اور یہ سب اہتمام صرف اس لیے کہ ہم پرہیزگار بن جائیں، اور پرہیزگار بننے کی پریکٹس کرائی گئی روزے فرض کر کے۔ روزہ ایک پریکٹس ہے جو ہم کو پرفیکٹ کرتا ہے۔ خطبہ حجۃ الوداع کے موقع پر آپ صلی اللہ والہ وسلم نے فرمایا تھا کہ کسی عر...